(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالتوں سے زیرحراست پانچ فلسطینی شہریوں کو مختلف مدت کی قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل منگل 7 جون کو کو اسرائیلی عدالت نے ساید قصی الاقرع کو 15 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔اسی طرح صہیونی عدالتوں کی جانب سے محمد خالد شریم کو 14 ماہ قید اور4000 شیکل جرمانہ، باسل ابو ماریا کو 14 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، اسیر زیدا بحر کو 9 ماہ قید اور 6000 شیکل جرمانہ اور احمد قزاز کو 8 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔