• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی ریاست کے اندر عرب شہری محصورین غزہ کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے

اتوار 20-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10955
0
SHARES
0
VIEWS

حیفا ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف منظم دہشت گردی کے خلاف اسرائیل کے اندر سے بھی عوام اٹھ کھڑے ہوئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل ہفتے کے روز سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر ’حیفا‘ میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر قابض اسرائیلی پولیس اور فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے ’لیگل سینٹر فار عرب سیٹزن‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حیفا شہر میں صیہونی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گیر مسبوق تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

’العدالہ‘ مرکزکی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے فلسطینی شہروں میں بھی عرب شہری غزہ کے عوام کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے یہ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے وہی طریقہ اختیار کیا ہے جو غزہ کی مشرقی سرحد پر چند ہفتوں سے جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج طاقت کے ذریعے شمالی فلسطین میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

قانونی مرکز کا کہنا ہے کہ پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ قابض پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے تمام گرفتار شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ریاست کے اندر عرب شہری محصورین غزہ کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.