• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی ریاست پردوسرا طمانچہ،یونیسکو نے’جبل ھیکل‘ کی اصطلاح مسترد کردی

جمعرات 27-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4828
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے بدھ کے روز ایک نیا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں بیت المقدس، القدس کی پرانی دیواروں اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں اسرائیل اور یہودیوں کی مذہبی اصطلاحات مسترد کردی ہیں۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ الاقصیٰ کو ’جبل ھیکل‘ کا نام دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز یونیسکو کے اجلاس میں مسجد اقصیٰ کی جگہ ’’ہیکل سلیمانی‘‘ اور ’’جبل ھیکل‘‘ کی اسرائیلی اصطلاح کے خلاف ایک قرارداد پر رائے شماری کی گئی۔ قرارداد کی حمایت میں 10 ملکوں نے جب کہ مخالفت میں دو ممالک نے رائے دی۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست القدس اور قبلہ اوّل (مسجد اقصیٰ) پراپنے مذہبی دعوے کو ثابت کرنے کے لیے اپنی مخصوص مذہبی اصطلاحات سے یاد کرتی ہے۔ بیت المقدس کو ’یروشلم‘، مسجد اقصیٰ کو ’’جبل ہیکل‘ اور دیوار براق کو ’دیوار گریہ‘ کہا جاتا ہے۔ یونیسکو کا نیا فیصلہ صہیونی ریاست کے منہ پر ایک نیا زور دار طمانچہ ہے۔

گذشتہ روز قبلہ اول (مسجد اقصیٰ) کی جگہ جبل ہیکل کی اصطلاح کے خلاف ہونے والی رائے شماری میں 8 ممالک نے کوئی رائے نہیں دی۔ رائے شماری خفیہ طریقے سے ہوئی۔ کروشیا اور تنزانیا کی جانب سے اس رائے شماری کے لیے اصرار کیا تھا۔ اردن اور فلسطین کی طرف سے کویت، لبنان اور تیونس نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے’یونیسکو‘ نے حال ہی میں ایک قرارداد میں مسجد اقصی، دیوار براق اور بیت المقدس پر اسرائیلی ریاست کا قبضہ اور ملکیت کا حق باطل قرار دیا تھا جس پرصہیونی ریاست کی طرف سے سخت انتقامی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔ صہیونی ریاست اب بھی یونیسکو سمیت دوسرے عالمی اداروں پر دباؤ ڈال کر قبلہ اوّل پرمسلمانوں کی ملکیت کا ابدی حق چھیننے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ریاست پردوسرا طمانچہ،یونیسکو نے’جبل ھیکل‘ کی اصطلاح مسترد کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.