• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی بربریت کےشکار فلسطینی بچے کی رونالڈو کی دعوت پراسپین آمد

بدھ 16-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0678
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پچھلے سال انتہا پسند یہودیوں کی بربریت کا شکار ہونے والی فلسطین کے دوابشہ خاندان کے زندہ بچ جانے والے چار سالہ احمد دوابشہ کو پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی خصوصی دعوت پر میڈریڈ پہنچا دیا گیا ہے۔ احمد کو گذشتہ روز فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عوام کے ایک جم غفیر کے استقبال کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق احمد دوابشہ کی عمر چار سال ہے۔ اسے پچھلے سال مئی میں انتہا پسند یہودیوں نے اس کے خاندان سمیت زندہ جلانے کی گھناؤنی سازش کی تھی، جس کے نتیجے میں احمد کے ماں باپ اور ایک چھوٹا شیرخوار بھائی زندہ جل گئے تھے۔ احمد بھی بری طرح جھلس گیا تھا مگرکئی ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد اب اس کی حالت بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق احمد دوابشہ کو اسپین کے فٹ بال کلب ’’ریال میڈریڈ‘‘ کی دعوت پر اسپین بلایا گیا ہے۔ اسپین میں تین روزہ قیام کے دوران وہ معروف فٹ بالر رونالڈو سے بھی ملاقات کرے گا۔ احمد دوابشہ اور رونالڈو کے درمیان ملاقات کے لیے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اسپین کے سفرمیں احمد کے ہمراہ اس کے چچا نصر دوابشہ گئے ہیں۔ انہوں نے ’’ریال میڈریڈ فٹ بال کلب‘‘ اور اسپین کے فٹ بال شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل مساعی کے نتیجے میں احمد کا دورہ اسپین اور رونالڈو سے ملاقات ممکن ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ریال میڈریڈ فٹ بال کلب کے شائقین اور سماجی کارکنوں نے احمد دوابشہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پرایک مہم شروع کی تھی، جس میں اس کے دورہ اسپین اور پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ رونالڈو نے احمد دوابشہ کے ساتھ ملاقات کا وقت دے دیا ہے۔

فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین جبریل الرجوب کا کہنا ہے کہ اسپین کا ریال میڈریڈ فٹ بال کلب شہرہ آفاق فٹ بال کلب ہے۔ اسی کی خصوصی دعوت اور کوششوں سے احمد دوابشہ کو اسپین بھیجا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی بربریت کےشکار فلسطینی بچے کی رونالڈو کی دعوت پراسپین آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.