• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صدر محمود عباس کی ترک قیادت سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت

منگل 25-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4805
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ترک قیادت نے فلسطینیوں کے حقوق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے انقرہ میں ایوان صدر میں صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔ پونے دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بند کمرہ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت کے لیے جاری مساعی، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر کے دورے کا مقصد 15 جولائی کو ترکی میں فوج کی ناکام بغاوت کے بعد انقرہ حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

قبل ازیں صدر محمود عباس نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ترک وزیراعظم نے صدر محمود عباس کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی غیرمتزل حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق صدر عباس اور وزیراعظم یلدرم کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک آزاد اور مکمل طور پر خود مختار فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے جاری مساعی کی حمایت کرے گا اور سنہ 1967ء کی حدود میں فلسطینی ریاست کےقیام اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے کے مطالبے پرقائم رہے گا۔ اس موقع پر صدر عباس نے ترکی کی جانب سے فلسطینی قوم کی مدد اور ہرفورم پرحمایت پرانقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصدر محمود عباس کی ترک قیادت سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.