• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سلامتی کونسل میں قرارداد کا جواب بیت المقدس میں ہزاروں مکانات

پیر 26-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5452
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی  ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کی منظوری کے جواب میں القدس شہر میں ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ یسرائیل ھیوم‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کی منظوری کے رد عمل میں بیت المقدس کی بلدیہ نے شہر میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کا عزم کیا ہے۔

یہ تمام مکانات گرین لاین (1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں) سےباہر تعمیر کیے جائیں گے۔

اسرائیلی بلدیہ کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے ’گیلو‘ کالونی میں 2600، ’گیفات ھمتوز‘ میں 2600، بیت صفافا میں 400 اور شمالی بیت المقدس میں ’رمات شلومو‘ کالونی میں 5600 مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ تعمیرات کی منظوری کا اعلان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرارداد منظور کیے جانے کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو سلامتی کونسل نے اسرائیلی بستیوں کے خلاف کثرت رائے سے ایک قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل نے اقوام متحدہ کے خلاف سخت اقدامات کا  فیصلہ کیا تھا۔ امریکا نے اس بار قرارداد کو ویٹو تو نہیں کیا تاہم قرارداد میں ہونے والی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسلامتی کونسل میں قرارداد کا جواب بیت المقدس میں ہزاروں مکانات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.