فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں گذشتہ ہفتہ اسرائیلی ریڈیو نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ایک شہزادے نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا جس میں اس نے اسرائیلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل حکام کے ساتھ سازشی مذاکرات میں حصہ لیا۔ اب اسرائیل کے متعدد صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حال ہی میں جس سعودی شہزادے نے خفیہ ملاقات کی تھی وہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان تھے۔ تاہم ابھی تک سعودی حکام نے اس خفیہ دورے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی سعودی شہزادوں کی جانب سے صیہونی حکام سے ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
