رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے طبی ذرائع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل رام اللہ میں ایک سرچ آپریشن کے دوران اینٹ لگنے سے زخمی ہونے والاÂ فوجی اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسپتال میں ہلاک ہونے والا اسرائیلی فوجیÂ جمعرات کے روز رام اللہ میں ایک مطلوب فلسطینی کی تلاش زخمی ہوگیا تھا۔فوجی اہلکار کا تعلق فوج کی ’ڈوڈڈفن‘ یونٹ کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ اسے رام اللہ میں الامعری پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی شہری کے گھر پر چھاپے کے دوران سر پر اینٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اینٹ لگنے سے اسرائیلی فوجی کی کھوپڑی ٹوٹ گئی تھی اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔