• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روہنگیا کے مسلمان بھائیوں کی مدد عالم اسلام پر فرض ہے:علماء

جمعہ 08-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8493
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالمی علماء کونسل نے روہنگیا میں ریاستی جبر کے شکار مظلوم مسلمانوں کی مدد ونصرت کو عالم اسلام پر فرض قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل الشیخ علی محی الدین القرہ داغی نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کا مسئلہ محض مسلم ممالک کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جسے عالمی سطح پر حل کرنے کے لیے پوری دنیا کو آگے آنا ہوگا۔ تاہم روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرانے کی پہلی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد ہوتی ہے۔ برما کے مظلوم مسلمانوں کی مدد اور نصرت پوری مسلم امہ پر واجب ہے۔

علماء کونسل نے تمام مسلمان ملکوں کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ برما کے مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے کے لیے سفارتی اور سیاسی کوششیں تیز کریں۔ علماء مساجد کے منبرو محراب سے برما کے مسلمانوں کی مظلومیت کو اجاگر کریں اور ذرائع ابلاغ مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی مدد و نصرت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

الشیخ القرہ داغی کا کہنا ہے کہ اراکان میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں وہ پوری دنیا کے لیے باعث عار ہیں۔ نہتے مسلمانوں کو بے دریغ تہہ تیغ کیا جا رہا ہے۔ ان کی بستیوں کو اجاڑا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں مسلمانوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔ ایسے میں برما کے مظلوم مسلمان عالم اسلام سے مدد کی فریاد کرتے ہیں۔

علماء کونسل کا کہنا ہے کہ برما میں بدھ مذہب کے متعصب انتہا پسندوں کے ظلم کا شکار مسلمانوں کے معاملے پر عالم اسلام کو آنکھیں بند کرکے بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں۔ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنا مسلم دنیا کی مذہبی اور انسانی ذمہ داری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieروہنگیا کے مسلمان بھائیوں کی مدد عالم اسلام پر فرض ہے:علماء
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.