• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روسی صدر ۔ ٹرمپ ملاقات میں فلسطین نظر انداز، اسرائیل کے دفاع کا عزم

بدھ 18-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11527
0
SHARES
0
VIEWS

ھلسنکی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سوموار کے روز فن لینڈ کے صدر مقام ’ھلسنکی‘ میں دو عالمی رہنماؤں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے درمیان ملاقات میں جن امور پر سب سے زیاد زور دیا گیا ان میں اسرائیل کی سلامتی بھی شامل ہے۔ بدقسمتی سے اس ملاقات میں فلسطینی قوم کو درپیش مسائل، غزہ کی پٹی کے عوام پر مسلط کردہ اسرائیلی پابندیاں اور غزہ میں انسانی بحران کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے ولادی میرپوتین پر زور دیا کہ وہ شام اور اسرائیل کے درمیان 1974ء کے جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے میں معاونت پر زور دیا جس پر صدر پوتین نے یقین دلایا کہ ان کا ملک شام کی سرزمین کو اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

امریکی صدر کے بیانات سے مترشح ہوتا ہے کہ ھلسنکی کانفرنس میں صیہونی ریاست کی سلامتی پر سب سے زیادہ زور دیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جب اسرائیل کی سلامتی کو درپیش خطرات پر بات کی تو ان کے روسی ہم منصب پوتین نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔

’فاکس نیوز‘ پر نشر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات میں ان پر واضح کیا گیا کہ شام کی سرزمین کو اسرائیل کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔ ولادی میر پوتین نے انہیں یقین دلایا کہ ماسکو اسرائیل کی سلامتی کے لیے نہ صرف شام کو استعمال نہیں ہونے دے گا بلکہ کسی دوسرے محاذ کو بھی اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے سے روکنے میں مدد کرے گا۔

امریکی صدر کے بیانات اسرائیلی ریاست کے مستقبل کے حوالے سے صیہونیوں کے مطالبات کے عکاس ہیں۔ ان میں خاص طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کسی دائمی معاہدے کی صورت میں وادی اردن میں اسرائیلی فوج کے سوا کسی دوسری فوج کی تعیناتی روکنا وغیرہ جیسے مطالبات شامل تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ھلسنکی سربراہ کانفرنس کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ روسی صد ولادی میر پوتین نے بھی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر کوئی بات کہنا مناسب نہیں سمجھی بلکہ صیہونی ریاست کو غزہ پر جارحیت کی کلین چٹ دے دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فن لینڈ میں امریکی اور روسی صدر کی ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نیتن یاھو نے ھلسنکی کانفرنس کے بعد صدر ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا جس میں انہوں پوتین کے نیتن یاھو کے بارے میں مثبت اشارہ دیا تھا۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے سیکیورٹی امور کے تجزیہ نگار یوسی ملیمن کا کہنا ہے کہ پوتین کے نیتن یاھو کے بارے میں خیالات اسرائیلی وزیراعظم کی سیاسی کامیابی ہیں۔ نیتن یاھو نے روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران 10 ملاقاتیں کر رکھی ہیں اور ان ملاقاتوں میں انہیں اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieروسی صدر ۔ ٹرمپ ملاقات میں فلسطین نظر انداز، اسرائیل کے دفاع کا عزم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.