• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے: قطر

جمعرات 15-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10425
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خلیجی ریاست قطر نے گذشتہ روز فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطری حکومت کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ کے قافلے پر حملہ بزدلانہ کارروائی اور فلسطینیوں میں انتشار کو مزید پھیلانے کی سازش ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیتا ہے۔

بیان میں فلسطینیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف ماجد فرج نے اچانک غزہ کا دورہ کیا۔غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے بعد ان کے قافلے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات فلسطینی زخمی ہوگئے تاہم وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے حکام محفوظ رہے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے: قطر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.