• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان: ملیحہ لودھی

جمعہ 22-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9604
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی منصوبہ قبول نہیں اور حالیہ دھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں ہیں، فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہےاور ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ملیحہ لودھی نے زور دیا کہ 2 ریاستی حل کے علاوہ فلسطینیوں کو کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا، دارالحکومت القدس کے ساتھ آزاد خود مختار فلسطین ہی مشرق وسطیٰ امن کے لئے ضروری ہے اور اس کے علاوہ کوئی منصوبہ قابل قبول اور قابل عمل نہیں ہوگا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکی امداد اپنے مفادات کیلیے ہوتی ہے وہ مفت میں امداد نہیں دیتا،پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دنیا کی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے، اگر دنیا کی پارلیمنٹ میں امریکا کیخلاف ووٹ پڑا ہے تو یہ امریکا کیلیے ٹھوس پیغام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کی ترجمانی کی۔

ادھر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنا سفارتخانہ یروشلم میں منتقل کرے گا اور ووٹنگ سے امریکی فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے ہماری امداد اور اثرور سوخ سے فائدہ اٹھایا ہے، آج کے دن امریکا کے خلاف ووٹ دے کر امریکی رسوائی کرنے والوں کو امریکا یاد رکھے گا۔

واضح رہے کہ کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکی فیصلہ مسترد کردیا اوررکن ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدھمکیوں کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان: ملیحہ لودھی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.