دمشق (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے شام کے صدر مقام دمشق کے قریب الکسوہ کے مقام پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے دو میزائل الکسوہ کے مقام پر جوابی کارروائی میں تباہÂ کر دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب ایرانی کمیونیکیشن ملٹری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے وادی گولان میںÂ نقل وحرکت بڑھا دی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے وادی گولاں میں فوجی بنکروں اور پناہ گاہوں کو بھی تیار رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔