• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس کے خلاف عوامی بغاوت کی سازش کی ناکامی کا اسرائیلی اعتراف

ہفتہ 16-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9531
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے ایک سینیر جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا تختہ الٹنے اور حماس کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی سازش بری طرح ناکام رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک انٹریو میں اسرائیلی فوجی جنرل نے اعتراف کیا کہ کئی سال سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ، غزہ کےعوام پر بھوک مسلط کرنے کے،عرصہ حیات تنگ کرنے،بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا مقصد غزہ میں حماس کے خلاف عوامی بغاوت پیدا کرنا تھا مگر ہم اس منصوبے میں ناکام رہے ہیں۔

اسرائیلی فوجی جنرل نے کہا کہ ہم جن لوگوں پربھوک مسلط کرتے ہیں وہ پھر بھی حماس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ گذشتہ روز حماس کے تاسیسی اجتماع عام کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد افراد کا مجمع تھا۔ یہ سب وہ فاقہ کش غریب تھے جن پر ہم نے حماس کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے لیے ناکہ بندی مسلط کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں عوام کو حماس کے خلاف اکسانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس لیے اسرائیل کو غزہ میں حماس سے نمٹنے کے لیے پالیسی بدلنا ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ اجتماع عام میں جماعت کی طرف سے شرکاء کی تعداد تو بیان نہیں کی گئی تاہم الکتیبہ گراؤنڈ اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہ پر دسیوں ہزار لوگ موجود تھے۔ حماس کے تاسیسی جلسے میں شریک لاکھوں افراد نے غزہ کی پٹی کی گیارہ سال سے جاری ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے بھی شدید نعرے بازی کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے خلاف عوامی بغاوت کی سازش کی ناکامی کا اسرائیلی اعتراف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.