• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’حماس انجینئر‘ کے مجرمانہ قتل کے خلاف تیونس میں ہزاروں افراد کا احتجاج

بدھ 21-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5406
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس میں حال ہی میں مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے’موساد‘ کی جانب سے سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کے مجرمانہ قتل کے خلاف عوام میں سخت غم وغصہ کی فضا پائی جا رہی ہے۔ الزواری کے قتل کے خلاف گذشتہ روز دارالحکومت تیونسیہ میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ الزواری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وسطی دارالحکومت میں شاہراہ بورقیبہ میں ہزاروں افراد نے ایک جلوس نکالا، مظاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تیونسی فلائیٹ انجینیر اور القسام بریگیڈ کے کارکن محمد الزواری کے مجرمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

احتجاجی مظاہرے کا اہتمام مذہبی سیاسی جماعت ’تحریک النہضہ‘ کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم احتجاجی ریلی میں ڈیموکریٹک بلاک، تیونس حراک، پیپلز پارٹی، ڈیموکریٹک پارٹی، ری پبلیکن پارٹی اور سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی کے افراد، طلباء ، وکلا اور عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی حکومتی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت فلسطین پر قابض اسرائیل کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور وہ الزواری کے قتل کے سنگین جرم کو نظرانداز کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو تیونس کے شہرصفاقس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق فلائیٹ انجینیر محمد الزواری کو شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے الزواری کو جماعت کے عسکری شعبے عزالدین القسام شہید بریگیڈ کا رکن اور تنظیم کے ’ابابیل‘ ڈرون طیاروں کا خالق قراردیتے ہوئے الزواری کی شہادت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.