مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم اسرائیلی شہریوں کی جان ومال کو ایران کی طرف سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خفیہ ادارے’شاباک‘ کے سربراہ نداؤ ارگمان نے گذشتہ ہفتے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے خبردار کیا کہ بیرون ملک اسرائیلی شہریوں کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ انہیں ایران کی طرف سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ادھر اسی سیاق میں اسرائیلی اخبار ’ہارٹزُ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایہود باراک نے بیرون ملک کئی سرکردہ یہودیوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اسرائیلی یہودیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے اسلحہ ساتھ رکھیں۔
عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ ایران شام میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے انتقام کے طور پر بیرون ملک اسرائیلیوں کو حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے۔
اخبار کے مطابق اسرائیل کی شمالی سرحد کی طرف سے بھی ایران کی جانب سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔