• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی جدوجہد کی حمایت پر پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں، فلسطینی سفیر

جمعرات 21-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pal0110
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلام آباد میں تعینات فلسطین کے سفیر ولید ابو علی کا کہنا ہے کہ اسرائیل دنیا کا بدترین دہشت گرد ہے، فلسطینی نہتے عوام صہیونی بربریت کا طویل عرصے سے شکار ہیں، بلآخر فتح ہماری ہو گی، وہ دن دور نہیں جب ہم سب ملکر قبلہ اوّل میں فتح و نصرت کے ساتھ نماز ادا کریں گے۔ اسرائیل نے دنیا بھر کو اپنے استعماری شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، میڈیا سمیت دنیا بھر میں اقتصادیات پر اسرائیل نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پاکستان اور پاکستانی عوام سے فلسطینیوں کا قلبی و ایمانی رشتہ ہے، ہمارا قائداعظم محمد علی جناح سے تعلق قیام پاکستان سے پہلے کا ہے، جب ہمارے مفتی اعظم نے برصغیر پاک و ہند کا دورہ کر کے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان کی قبلہ اوّل بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا عالم یہ ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں، جو انتہائی قابل ستائش عمل ہے۔ فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل کی آزادی کے لئے پاکستانی حکومت اور عوام بھرپور جدوجہد کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے قبلہ اوّل اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں، جس سے مجھے اور فلسطینوں کو بڑی تقویت ملی۔ فلسطینی سفیر نے بتایا کہ سینکڑوں فلسطینی طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں مزید ایسے مواقع میسر آئیں۔ پاکستانی عوام کی دلی خواہش ہے کہ قبلہ اوّل کو آزاد دیکھیں اور وہاں انیبا علیہ السلام کی قبور اور مقدسات کی زیارت کر سکیں۔ یروشلم سے مسلمانوں کا دینی اور تاریخی تعلق ہے، جسے یہودیانے کا صہیونی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ فلسطینی سفیر نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ مسلمان آپس میں مشترکات ہونے کے باوجود آج دست و گریباں ہیں۔

فلسطینی سفیر نے نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کہ دہشت گردوں کو اسلام کے ساتھ نتھی کرکے اسلام کا چہرہ مسخ کیا جارہا ہے، حالانکہ اسلام امن، محبت اور انصاف کا دین ہے۔ یہودی مظالم تمام حدیں پار کرچکے ہیں، زندہ جیتے جاگتے بچوں کو آگ میں پھینکا جارہا ہے، اس پر انسانی ضمیر کیوں خاموش ہے، انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی نام نہاد تنظیمیں کہاں ہیں۔ اسرائیل اس قدر مظالم کے باوجود خود کو متاثرہ فریق ثابت کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، جس کی بڑی وجہ میڈیا پر اجارہ داری ہے۔ سی این این اور بی بی سی سے لیکر تمام سوشل میڈیا صہیونیوں کے کنٹرول میں ہے۔ اس کے مقابلے مسلمان صرف ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور آپسی جھگڑوں میں مشغول ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی جدوجہد کی حمایت پر پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں، فلسطینی سفیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.