• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس پر اسرائیلی گرفت شدید تر ، کسی بھی انخلاء پر نئی قرارداد

منگل 02-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9446
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس سے متعلق تمام بین الاقوامی قراردادوں کی مخالفت کے حوالے سے اسرائیلی ہٹ دھرمی سے پوری دنیا واقف ہے۔ بالخصوص دسمبر میں امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اس ہٹ دھرمی میں اور شدّت آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں منگل کے روز اسرائیل نے مستقبل میں فلسطینیوں کے واسطے بیت المقدس کے کسی بھی حصّے سے دست برداری کے لیے ہونے والی ممکنہ رائے شماری پر پابندیوں کو سخت کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے آج منگل کی صبح "یکجا بیت المقدس” کے نام سے ایک قرار داد کی منظوری دے دی جو کسی بھی سیاسی حل کے سلسلے میں بیت المقدس سے کسی بھی انخلاء کا راستہ روکتی ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق اس نوعیت کے کسی بھی فیصلے کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت یعنی 61 ووٹوں کی نہیں بلکہ خاص اکثریت یعنی 80 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔

متن میں کئی عرب محّلوں مثلا شعفاط کیمپ ، کفر عقب اور ولجہ کو بیت المقدس کی بلدیہ کے دائرہ کار سے نکال کر ان علاقوں کے لیے ایک علاحدہ اسرائیلی بلدیہ کے قیام پر زور دیا گیا ہے تاکہ بیت المقدس میں 2 لاکھ کے قریب فلسطینیوں سے جان چھڑائی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق آج پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کے حق میں 64 ووٹ آئے جب کہ 51 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

نمائندے کے مطابق سیاسی اور جغرافیائی حوالے سے بیت المقدس میں کسی بھی تبدیلی کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ کے 120 ارکان میں سے کم از کم 80 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔

نئے قانون سے متعلق قرارداد کا فارمولا The Jewish Home پارٹی نے تیار کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹاؤن اور مشرقی بیت المقدس تا ابد اسرائیل کے ماتحت رہیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس پر اسرائیلی گرفت شدید تر ، کسی بھی انخلاء پر نئی قرارداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.