• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بی بی سی اسرائیل کے دباؤ پرڈھیر، شہ سرخی تبدیل کردی

جمعہ 10-08-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11656
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسرائیل کے دباؤ پرغزہ پر ہوئے اسرائیلی حملے سے متعلق خبر کی سرخی تبدیل کردی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا ہے کہ بی بی سی کو اس وقت اسرائیل کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جب برطانوی نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ نے غزہ پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملوں میں حاملہ خاتون کو اس کے شیر خوار بچے سمیت جاں بحق ہونے کی خبر لگائی۔

ابتدا میں بی بی سی ورلڈ نےاس خبر کی سرخی میں لکھا کہ ’ اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون اور بچہ‘ ہلاک ہوگیا ،جس پر اسرائیل سیخ پا ہوگیا اور اس نے دھونس جماتے ہوئے دھمکی آمیز رویے میں بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی خبر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان اسرائیلی وزارت خارجہ نے لکھا کہ بی بی سی نے سرخی میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی اور حقیقت کے برخلاف ہیڈلائن لکھی جسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

بی بی سی نے اسرائیل کے شدید دباؤ پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے نہ صرف خبر کی سرخی تبدیل کردی بلکہ شیئر کی گئی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردی، تبدیل کی گئی سرخی میں بی بی سی نے لکھا کہ ’اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر فضائی بمباری میں خاتون اور بچہ ہلاک ہوگیا‘۔

تبدیل کی گئی سرخی سے یہ تاثر دیا گیا کہ محصور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملے ہوئے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی اور اسرائیل کا جوابی اقدام اپنے دفاع میں تھا ، اس طرح حملے میں معصوم جانوں کے براہ راست ذمہ دار کو بے قصور ٹھہرادیا گیا۔ البتہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا ہے بلکہ امریکہ اوراسرائیل کی جانب سے بارہا میڈیا پر دباو ڈال کر اپنی من پسند کی خبریں لگانے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم بی بی سی کو اسرائیلی دباو کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرنا چاہئیے تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبی بی سی اسرائیل کے دباؤ پرڈھیر، شہ سرخی تبدیل کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.