اس بارے میں بھارتی حکومت نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ اکتوبر 2017ء کے معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے افغانستان میں اسرائیل بھارت کو اینٹی پاکستان عناصر کو ہر طرح کی سپورٹ کرے گا اور ایسے عرب ممالک میں جہاں اسرائیل اور انڈیا موجود ہے مشترکہ طور سے اپنے رابطوں میں نئے اہداف پر کام کریں گے۔
ایک اور اطلاع ہے کہ انڈیا نے افغانستان میں نئے اقسام کے جدید خفیہ آلات کی فراہمی میں مدد طلب کی ہے جدید انٹلیجنس سسٹم میں استعمال ہونے والے آلات کیلئے را کے افسروں نے موساد سے بھی تربیت لی ہے، کہا جا رہا ہے کہ عرب ممالک کی آپس کی کشیدگی سے اسرائیل اور انڈیا کے باہمی مفادات وابستہ ہیں۔ یہود اور ہنود نے اس حوالے سے عرب ممالک میں اپنا مشترکہ انٹلیجنس سسٹم شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔