• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیل کا بائیکاٹ کردیا

پیر 12-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5307
0
SHARES
2
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے طلباء بھی صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری تحریک میں شامل ہوگئے ہیں۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں لبنان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال’یونیسیف‘ نے اسرائیل میں سیکیورٹی سروسز مہیا کرنے والی یورپی کمپنی ’جی فور ایس‘ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک BDS نے مزید پیش رفت کرتے ہوئے برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے طلباء کو بھی تحریک میں شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یونیسیف نے بھی صہیونی ریاست کو بالواسطہ طور پر ایک طمانچہ رسید کیا ہے اور اسرائیل میں سیکیورٹی سروسز فراہم کرنے والی برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ کمپنی ’جی فور ایس‘ کا لبنان میں بائیکاٹ کردیا ہے۔

مانچسٹر یونیورسٹی میں طلباء یونین کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کے زیراہتمام اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے رائے شماری کی گئی تو 60 فی صد طلباء نے اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔ رائے شماری کے بعد طلباء یونین نے صہیونی ریاست کا ہرسطح پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی بائیکاٹ تحریک کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مانچسٹر یونیروسٹی کے طلباء کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا فیصلہ برطانیہ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی، سول سوسائٹی اور فلسطینی طلباء کی اپیل پر کیا گیا ہے۔

یہ بائیکاٹ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں یورپ کی 200 سرکردہ شخصیات نے مقامی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بائیکاٹ کی تحریک کا راستہ روکنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ مقامی یورپی حکومتوں کو ارسال کردہ مکتوبات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی تحریک انسانی حقوق کی نمائندگی کرتی ہے اور اس تحریک کی راہ میں مشکلات کھڑی کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حمایت کے مترادف ہوگا۔

درایں اثناء اسی ضمن  میں ایک دوسری پیش رفت میں لبنان میں خدمات انجام دینے والے ادارہ برائے اطفال نے اپنے مراکزکی سیکیورٹی کے لیے برطانیہ اور ڈنمارک کی مشہور اور بدنام زمانہ سیکیورٹی ایجنسی’جی فور ایس‘ کی خدمات لینے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل سیکیورٹی ایجنسی کو اردن میں عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے بھی اسی طرح کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبرطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیل کا بائیکاٹ کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.