(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بحرین کے شوریٰ کونسل کےچار رکنی وفد نے آج صبح صیہونی ریاست کا دورہ کیا ا ور صیہونی عہدیداران سے ملاقات کی۔
ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج بحرینی حکمران خاندان کے فرد اور بحرینی شوریٰ کونسل کے رکن تاریخ دان خالد بن خليفہ آل خليفہ کی سربراہی میں بحرین کے چار رکنی وفد نے صیہونی ریاست اسرائیل کا دورہ کیا ہے جس میں صیہونی عہدیداران سے ملاقات ہوئی اور مذہبی ہم آہنگی پیداکرنے کے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ عوامی شدید ردعمل کے باعث آض بحرین نے اسرائیلی وزیراعظم سے ان کے دورے کو چند روز کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد اب نیتن یاھو بحرین کا دورہ آئندہ ہفتے کریں گے ۔