• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آتش زدگی کا شکار فلسطینی خاندان کو ہرجانے کی درخواست مسترد

منگل 02-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7019
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے صہیونی دہشت گردوں کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے فلسطینی خاندان کو ہرجانہ ادا کرنے سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں زندہ جلا کر شہید کیے گئے فلسطینی خاندان کے لواحقین کو ہرجانہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ دو سال قبل مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں صہیونی اشرار نے ایک مکان پر آتش گیر مادہ چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دوابشہ خاندان کے تین افراد جھلس کر شہید اور ان کا چار سال کا ایک بچہ بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔ بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہونے والا احمد دوابشہ ابھی زندہ ہے۔ تاہم آگ  لگنے سے اس کے والد، والدہ اور ایک شیر خوار شہید ہوگئے تھے۔

حال ہی میں اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کےعرب رکن یوسف جبارین نے اسرائیلی وزیر دفاع سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دوابشہ خاندان کے خلاف دہشت گردی کے قانون کےمطابق متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کریں تاکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ان کا مطالبہ یکسر مسترد کردیا ہے۔

یوسف جبارین کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے شہری کی طرح دوابشہ خاندان کو بھی وہ تمام حقوق فراہم کیے جانے چاہئیں جو ظلم کا شکار ہوں۔ دوابشہ خاندان صہیونی دہشت گردوں کی وحشیانہ کارروائی کا شکار ہوا ہے جس پر اس کے ورثاء کو ہرجانہ ادا کیا جانا چاہیے۔ تاہم صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ چونکہ دوابشہ خاندان کے پاس اسرائیل کی شہریت نہیں۔ اس لیے اسے معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جاسکتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.