مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے 19 سال قبل لا پتا ہونے والے ایک فوجی اہلکار کی دوبارہ تلاش کا عمل شروع کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ریڈیو پر نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہلکار ’’گائی حیفر‘‘ آج سے انیس برس قبل مقبوضہ وادی گولان کے علاقے میں گم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اس کی تلاش کے لیے مختلف مہمات چلائی جاتی رہی ہیں مگر اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔رپورٹ کے مطابق فوج نے ایک بار پھرگم شدہ فوجی کی تلاش کی مہم شروع کی ہے۔ رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فوج کو امید ہے کہ گم ہونے والے فوجی کا زندہ یا مردہ سراغ لگانے میں اس بار انہیں کامیابی ملے گی۔ کیونکہ فوج کو اس کے بارے میں کچھ معلومات ملی ہیں۔ مگر ان معلومات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
