رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے لئے بائیکاٹ تحریک نے انڈونیشیا کی جانب سے اسرائیلیوں کی سیاحتی ویزا کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی اجازت دینے کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قضیہ فلسطین کے لئے ایسے نازک مرحلے پر ایسے اقدامات قابض اسرائیلی حکام کو قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں اور اسرائیلیوں کو فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔تحریک کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی اور انڈونیشی عوام اور حکومت کو اسرائیل کا اعلانیہ بائیکاٹ کرنا ہوگا۔
