• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی فیصلوں نے قضیہ فلسطین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: عرب لیگ

اتوار 22-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5869
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی ریاست کےجرائم اور غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی عالمی سطح پرآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ایک بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکا کی طرف سے قضیہ فلسطین کے خلاف اقدامات کےبعد فلسطین کا معاملہ مشکل حالات سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور اس کے بعد تل ابیب سے اپنے سفارت خانے کی القدس منتقلی کے اعلان پرعمل درآمد کیا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے’اونروا’ کی امداد بند کی اور فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد بھی روکی گئی۔

امریکی حکومت کے انتقامی اقدامات کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی ‘اونروا’ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ اب امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ معاندانہ روش اپنا رکھی ہے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی برائے فلسطینی امنور سعید ابو علی کا کہنا ہے کہ احمد ابو الغیط نے لیگ کی عرب پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے میں امریکی فیصلوں کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی اسرائیل کی طرف بلا جواز جانب داری اور جھکائو القدس کو ہدف بنانا، فلسطین میں یہیودی آباد کاری کی حمایت کرنا، زمینی حقائق کوتبدیل کرنا اور خان الاحمر سمیت دیگر فلسطینی علاقوں سے فلسطینی باشندوں کونکال باہر کرنا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی  کنیسٹ میں منظور ہونے والے ‘یہودی قومیت’ کے قانون کو خطرناک پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے قوانین نسلی امتیاز اور نسلی تطہیر کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی وحشیانہ پالیسی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں بے گناہ شہریوں کا وحشیانہ قتل عام کرکے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی فیصلوں نے قضیہ فلسطین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: عرب لیگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.