• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے خطے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے

جمعرات 02-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5904
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اُردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے خبردارکیا ہے کہ امریکا اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی کوششوں سے باز رہے کیونکہ اس کے خطے کی سلامتی پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی فرمانروا نے ان خیالات کا اظہار امریکی ایوان نمائندگان اور سینٹ کے ارکان سے گفتگو کے دوران کیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ اگرامریکا نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانے بیت المقدس منتقل کیا تو اس کے خطے کی سلامتی اور امن و استحکام پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں میں رخنہ اندازی بھی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہوگی اور دہشت گردی کو کمزور کرنے کے بجائے اسے مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی کوششوں سے علاقائی اقوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ سکتی ہے جس کے نتیجے میں امن دوست قوتوں کو نقصان اور دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے فیصلوں سے باز رہے اور دہشت گردوں کو کھل کھیلنے کا موقع نہ دے۔

خیال رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کر بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیں گے اور اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم جاری کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے خطے کا امن داؤ پر لگ سکتا ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.