• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی بلاقید و شرط حمایت کا اعلان

پیر 27-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6571
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی حکومت نے ایک بار پھر اسرائیل کی بلاقید و شرط حمایت کا اعلان کیا ہے دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صیہونیت مخالف مظاہرہ کرنے والوں پر صیہونی حکومت کے حامیوں نے حملہ کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایپک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے نائب صدر مائک پینس نے کہا ہے کہ دنیا کو اگر کچھ بھی نہ معلوم ہو پھر بھی یہ معلوم ہونا چاہئے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

انھوں نے امریکہ میں سب سے زیادہ اثرو نفوذ رکھنے والی صیہونی لابی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کا ذکر کیا اور کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس وقت امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے مسئلے کا پوری سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر کے اس بیان کا حاضرین کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔

دوسری جانب واشنگٹن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکہ اسرائیل رابطہ کمیٹی آیپیک کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کے موقع پر صیہونی حکومت اس کی پالیسیوں کے مخالفین کے احتجاجی مظاہرے پر، اسرائیل کے حامی گروہ نے حملہ کر دیا اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس مظاہرے میں فعال سماجی کارکنوں ، طلبہ اور صیہونی حکومت کے مخالفین نے حصہ لیا تھا۔

مظاہرین ، اس اجلاس کے انعقاد اور مقبوضہ علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف نعرے لگارہے تھے- مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ اور کانگریس کی جانب سے تل ابیب کی حمایت کی بھی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے انسانی زنجیر بنا کر کانفرنس حال کی جانب جانے والے راستے کو بند کر دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود یہودیوں کی حامی تنظیم کے بعض افراد نے مظاہرین پر حملہ کر دیا جس کے دوران مظاہرین اور صیہونیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

امریکہ اسرائیل رابطہ کمیٹی ایپیک کے سالانہ اجلاس کا ایک مقصد امریکی حکومت کے تعاون سے اسرائیلی پالیسیوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس اجلاس کی میزبانی امریکہ میں اسرائیل کی حامی لابی کرتی ہے جو اس ملک میں زبردست اثرو نفوذ رکھتی ہے- واشنگٹن میں ایپیک کا سالانہ اجلاس امریکی اور غیر امریکی سیاستدانوں کو عالمی صیہونیزم کی بے چوں چرا حمایت کا مظاہرہ کرنے موقع فراہم کرتا ہے۔

اس اجلاس سے خطاب کرنے والے مختلف طریقوں سے بڑھ چڑہ کر اسرائیل کی حمایت، اس سلسلے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور قانون شکنی ، قتل وغارت گری اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی میں اس غاصب حکومت کی مدد کرتے ہیں۔

اس بیچ امریکہ کے اعلی حکام کے بیانات، چاہے ان کا تعلق ڈیموکریٹ سے ہو یا ریپبلکن سے ، مغربی ایشیا کے حالات اور اسرائیل و فلسطین کے سلسلے میں امریکی حکومت کی پالیسی کے عکاس ہوتے ہیں۔ اس بار بھی امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے فورا بعد ہی صیہونیوں کو امریکی حمایت حاصل ہونے پر اطمینان حاصل ہوگیا ہے۔

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ٹرمپ حکومت امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں میں بیت المقدس کا تعلق فلسطین سے قرار دیا گیا ہے اور اسرائیل کو ایک غاصب حکومت ہونے کی بنا پر اس شہر کی سیاسی صورت حال میں تبدیلی کا حق حاصل نہیں ہے۔

سلامتی کونسل کے اسی سخت موقف کی بنا پر امریکی حکومتیں ، کانگریس کی فیصلوں کے باوجود امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بل پر عمل درآمد نہیں کر سکی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکہ کی جانب سے اسرائیل کی بلاقید و شرط حمایت کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.