• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا ڈالروں کے عوض عالمی ضمیر خریدنا چاہتا ہے: ترک صدر

ہفتہ 23-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9615
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا انصاف نہیں بلکہ ظلم کا حامی اور طرف دار ہے۔ موجودہ امریکی حکومت دنیا کو ڈالروں پر بلیک میل کررہی ہے اور ڈالروں کے عوض عالمی ضمیرکا سودا کرنا چاہتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکا کی طرف سے جنرل اسمبلی میں بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر صدر ٹرمپ کے رد عمل پر ترک صدر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اپنے ایک ظالمانہ اقدام کو سند جواز فراہم کرنے اور ظلم کا ساتھ دینے کے لیے ڈالروں کے ذریعے عالمی ضمیر کا سودا کرنا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر رائے شماری میں حصہ لینے والے ملکوں کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔

ترک صدر نے فن کاروں اور دانشوروں کی ایوان صدر میں منعقدہ تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’امریکیو تم ڈالروں سے ترک قوم کے ضمیر نہیں خرید سکتے‘۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ضمیر کو نام نہاد جمہوریت کے کھوٹے سکوں کے عوض فروخت کرنے سے بچیں‘۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے حوالے سے جنرل اسمبلی میں قرارداد پرعالمی برادری آزادانہ رائے کا اظہار کرے گی۔ تم دنیا کو ڈالروں کے عوض اس کا ضمیر نہیں سکتے‘۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکا ڈالروں کے عوض عالمی ضمیر خریدنا چاہتا ہے: ترک صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.