صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے تل ابیب پہنچنے کے بعد روس کے قومی سلامتی کے مشیر نیکولائےبٹروشیف گزشتہ روز اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچے،جہاں ان کی ملاقات اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اوراپنے اسرائیلی ہم منصب مائیر بن شابات سے ہوئی۔
اسرائیل کے ایک مقامی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آج بروز منگل ان تینوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر ایک اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں ایران اور امریکہ میں موجود جاری حالیہ کشیدگی ،ایران کی شام میں موجودگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جو ایک روز قبل تل ابیب کے دورے پر پہنچے تھے،انہوں نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم اور اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر سے ایک اہم ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والی اس ملاقات کا اصل مقصد ایران امریکا کے تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ اسرائیل ہر صورت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرےگا۔
