• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امام قبلہ اوّل کی اہلیہ سمیت ترک صدر سے ملاقات

پیر 09-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8834
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری بے استنبول میں ’القدس ماضی، حال اور مستقبل‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

الشیخ عکرمہ صبری نے ترک صدر کو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی میں کس طرح فلسطینی شہریوں مسجد اقصیٰ کے باہرنصب کردہ اسرائیلی الیکٹرانک گیٹس کو ختم کرانے میں فلسطینی قوم نے کامیاب جدو جہد کی تھی۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ صہیونی ریاست بیت المقدس کے تاریخی مقامات کو یہودیانے کی سازشوں میں سرگرم عمل ہے۔ القدس کے باشندوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں۔ ان کی اراضی اور املاک پر قبضہ اور مقامی فلسطینی آبادی بالخصوص تاجروں پر بھاری ٹیکس عائد کرکے ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اہل اسلام کا قبلہ اوّل اور قرآن پاک اور احادیث کے طابق معجزہ الہیٰ ہے۔ پوری اسلامی دنیا اسے حرمین شریفین کے بعد تیسرا مقدس مقام قرار دینے پر متفق ہیں۔

قبلہ اوّل کے امام وخطیب نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ، بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے اور  فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ترکی کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے ترک صدر کو بیت المقدس کی عثمانی دور کی ایک تصویر تحفے میں پیش کی۔

ملاقات میں ترک صدر نے قبلہ اوّل کے امام وخطیب کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اوّل کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامام قبلہ اوّل کی اہلیہ سمیت ترک صدر سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.