واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے آئندہ امریکا صرف اپنے دوست اور وفادار ملکوں کو امداد دے گا۔ ان کا کہنا تھاÂ بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کیے جانے کے اعلان پر قائم ہوں۔ القدس کے بارے میں فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بیت المقدس کے بارے میں فیصلے کو’امریکا کے اقتدار اعلیٰ کا فیصلہ قرار دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پچھلے ماہ میں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان ایک جرات مندانہ اقدام تھا۔ اگرچہ اقوام متحدہ میں بیشتر ملکوں نے اس فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کی امدادی میں مزید کمی کا عندیہ دیا اور کہا کہ امریکا اب صرف دوستوں اور وفاداروں کو امداد دے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جن ملکوں نے اقوام متحدہ میں امریکا کے خلاف ووٹ دیا، امریکا انہیں سالانہ 20 ارب ڈالر کی امداد دیتا ہے۔ میں کانگریس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ’بے وفا‘ ملکوں کو دی جانے والی امداد امریکی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے خرچ کرنے کے لیے قانون سازی کرے۔ ہم اپنے دشمنوں کو نہیں صرف دوستوں کی مالی مدد کریں گے۔
ٹرمپ نےÂ ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلیکنز پر زور دیا کہ وہ مل کر چین، روس جیسے حریف ممالک کا مقابلہ کریں اور دہشت گرد تنظٰیموں اور بد معاش ممالک سے نمٹنے کے لیے حکمت علی اختیار کریں۔
