• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے:ایردوآن

پیر 04-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9341
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی میراث ہے جس پر صیہونیوں کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فون پر بات چیت میں بیت المقدس کی موجودہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوآن نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے بات کرتے ہوئے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام، القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے اور مشرق وسطٰیٰ میں دیر پر قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زورد یا۔

ترک صدر کا کہنا تھاکہ حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت پورے عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس جیسے حساس معاملے کے حل کے لیے عالمی قراردادوں  پرعمل درآمد ناگزیر ہے۔ عالمی قراردادوں سے ماورا کوئی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر فلسطینی صدر نے ترکی کی جانب سے القدس کے دفاع کے عزم پر ترک صدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خیال ر ہے کہ امریکی حکام کا کہنا  ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

اسی ضمن میں القدس کو لاحق خطرات کے پیش نظر فلسطینی صدر نے عرب ممالک اور عالمی رہنماؤں سے رابطے شروع کیے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے:ایردوآن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.