• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس بارے ٹرمپ کا فیصلہ انتہا پسندوں کے لیے تحفہ ہے: امارات

ہفتہ 09-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9433
0
SHARES
0
VIEWS

المنامہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا اقدام انتہا پسندوں کے لیے تحفہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان انتہا پسندوں کی خدمت ہے۔ ٹرمپ کے اقدام سے خطے میں نفرت میں اضافہ ہوگا اور انتہا پسندوں کو اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس میں فلسطینی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کے اس اقدام پر عرب ممالک اور مسلمان ممالک کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ القدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان سب سے مشکل حل طلب تنازع ہے۔

اسرائیل متحدہ القدس کو اپنا ابدی دارالحکومت قرار دینے کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ فلسطینی مشرقی بیت المقدس کو مجوزہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گذشتہ روز سلامتی کونسل کے مندوبین کے اجلاس میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو مسترد کردیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں چین، روس، مصر اور یورپی ممالک کے مندوبین نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی اراضی کا حصہ قرار دیا اور القدس کی حیثیت طے کرنے کے لیے فریقین کے درمیان بات چیت پر زور دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس بارے ٹرمپ کا فیصلہ انتہا پسندوں کے لیے تحفہ ہے: امارات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.