• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کے دفتر کو یہودی کالونی میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ

اتوار 29-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5850
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شدت پسند حلقوں کی جانب سے پر زور مطالبے کے بعد بیت المقدس میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کو خالی کرانے کے بعد اسے یہودی آباد کاروں کے لیے رہائشی عمارت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی جریدے‘یروشلم‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت میں شامل شدت پسندوں اور دیگر انتہا پسند عناصر کی جانب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی سازشیں تیز ہوگئی ہیں۔ اس ضمن میں اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے ساتھ بھی محاذ آرائی کو زیادہ تیز کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کے سابق رکن یئر گیبائے نے حال ہی میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے زیراستعمال عمارت کو خالی کرانے کے بعد اسے یہودی کالونی میں تبدیل کرے۔ گیبائے کے مطالبے کے بعد حکومت نے جبل مکبر کے مقام پر واقع اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کو خالی کرانے کے بعد اسے یہودی آباد کاروں کی رہائشی عمارت میں تبدیل کرنے کی اسکیم تیار کی ہے۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے مقامی دفتر کی عمارت اور اس سے ملحقہ اراضی 80 دونم رقبے پر مشتمل ہے۔ یہ دفتر جبل مکبر کی چوٹی پر واقع ہے۔ فلسطین پر برطانوی استبداد کے دوران یہ جگہ برطانوی علاقائی دفتر کے زیراستعمال تھی۔

عبرانی جریدے کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جبل مکبر میں واقع اقوام متحدہ کے زیراستعمال عمارت اور جگہ اسرائیل کی ملکیت ہے اور اقوام متحدہ کی حیثیت ایک کرایہ دار کی ہے۔

فلسطینی ماہرین قانون نے صہیونی ریاست کی اس سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کو بلیک میل کرنے کی گھناؤنی کوشش قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کا دفتر عالمی ادارے کا مستقل مرکز ہے جسے سنہ 1967ء کے بعد اردن  کے ساتھ طے پائے ایک معاہدے میں اقوام متحدہ کو دیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ کے دفتر کو یہودی کالونی میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.