تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے فلسطين ميں روزانہ كی بنيادوں پر انسانی حقوق كی پايمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختيار كی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاريجانی نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں انسانی حقوق کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔صادق آملی لاريجانی نے مقبوضہ فلسطين ميں مظلوم فلسطينيوں پر صيہونی تشدد اور غير انسانی كارروائيوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ نے فلسطين ميں روزانہ كی بنيادوں پر انسانی حقوق كی پايمالی پر جان بوجھ كر خاموشی اختيار كی ہے۔
لاريجانی نے اقوام متحدہ كے دوہرے معيار پر كہا كہ لگتا ہے كہ اقوام متحدہ مظلوموں كے خلاف ظالموں كے ساتھ دے رہی ہے۔