• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا غزہ میں پُر امن مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 14-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9594
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین میں 30 مارچ  کے بعد حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ طاقت کے استعمال اور نہتے مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے نیویارک میں ’یو این‘ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جو کچھ ہوا وہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ ہم تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شفاف تحقیقات کرائیں۔

رات گئے غزہ کی صورت حال پرغور کے لیے بلائے گئے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کے بعد انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں واپسی احتجاجی ریلیوں کے شرکاء پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو زیادہ انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنا سکتی ہے،خاص طور پر فلسطینی بچے اسرائیلی فوج کی بربریت کی بھینٹ چڑھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 35 فلسطینی مظاہرین شہید اور چار ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ کا غزہ میں پُر امن مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.