• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا بیت المقدس کےمقدس مقامات کےاسٹیٹس کےتحفظ کا مطالبہ

منگل 25-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4806
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور وہاں پر موجود مسلمانوں کے تمام مقدس مقامات بشمول مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسلامی اسٹیٹیس کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کےبعد جاری کیا گیا جس میں انہوں نے پرانے القدس شہر میں مزعومہ یہودی آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں کھدائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بان کی مون کا موقف القدس اور وہاں پر پائے جانے والے مقامات مقدسہ کے حوالے سے واضح ہے۔ وہ تمام مقدس مقامات کو ان کے تاریخی اسٹیٹس کے مطابق محفوظ بنانے کے خواہاں ہیں۔ اسی موقف کا اظہار ہم نے اس سے قبل بھی بار بار کیا ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی مقامات کی تاریخی حیثیت اور ان کے تقدس کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدام کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے صحافیوں کی جانب سے پوچھےگئے سوالوں کے جواب میں دیا۔ نیویارک میں نامہ نگاروں نے القدس میں مقدس مقامات کے گرد کھدائیوں کے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نہیں چاہتا کہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی تاریخی مذہبی حیثیت کو نقصان پہنچے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ بیت المقدس میں واقع تمام مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بیت المقدس میں یہودی آثار قدیمہ کی تلاش کا عمل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پوری یہودی قوم کو اس خطرناک منصوبے میں شامل ہونے کی بھی دعوت دی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ کا بیت المقدس کےمقدس مقامات کےاسٹیٹس کےتحفظ کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.