مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کے عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ میں ایک فوجی عدالت کی طرف سے تین اسرائیلی فوجیوں Â پر اسلحہ چوری کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’قیساریا‘ میں قائم ایک فوجی عدالت نے تین فوجی اہلکاروں پر ایک کیمپ سے اسلحہ چوری کرکے اسے فروخت کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم کا سامنا کرنے والے فوجیوں میں ایک سینیر افسر بھی شامل ہے جس پر دو جونیر فوجیوں کے ساتھ مل کر دستی بم، صوتی بم، ایم 16 رائفلیں اور ان کی گولیاں چوری کرنے اور انہیں بازار میں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے چوری کردہ اسلحہ راھط کے مقام پر ایک حجام کی دکان تک پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی گاڑی کا دروازہ کھلا چھوڑ گئے۔ اس دوران ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی سے اسلحہ نکالا اور حجام کی دکان تک پہنچا دیا جسے وہاں سے فلسطینی مزاحمت کاروں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی۔