اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (اسلام آباد چیپٹر) کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت جاری القدس کانفرنسز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے او ر اس عنوان سے اسلام آباد پریس کلب میں القدس کانفرنس مورخہ اٹھارہ جون بروز اتوار کو ٹھیک پانچ بجے اسلام آباد پریس کلب میں منعقد کی جائے
گی جس سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر زہریار آفریدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما ثاقب اکبر، جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما جواد الحسن کاظمی، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبد اللہ گل اور تاجر اتحاد کے نعیم بلوچ سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔
