مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور انسپکٹر جنرل پولیس رونی الشیخ کے درمیان کرپشن الزامات کے کی وجہ سے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے انسپکٹر جنرل پولیس پر کڑی تنقید کی۔ دوسری جانب سے پولیس چیف رونی الشیخ نے وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ وزیراعظم بدعنوانی کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیںÂ کر رہے ہیں۔نتین یاھو نے ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ک انسپکٹر جنرل پولیس کی طرف سے کرپشن کے بار بار الزامات نا مناسب اور غیر حقیقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بار بار پولیس کی تفتیش کا جواب دے چکے ہیں۔
ہرشخص کو اپنے اوپرعائد کردہ الزمات کا اسے خود جواب دینے کا حق ہونا چاہیے، میرے خلاف فرضی کہانیاں تیار کرکے کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ چلانے سفارشÂ پولیس کی جانب داری ظاہر کرتی ہے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق پولیس چیف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم سے منسوب کرپشن کے الزامات کی چھان بین ان کی ذمہ داری ہے مگر وزیراعظم کی طرف سے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی ذارئع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مشیر قانون کو وزیراعظم کی کرپشن کے حوالے سے مزید شواہد پیش کیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے تیاری کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر نیتن یاھو کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانے کے بارے میں سفارش کرسکتی ہے۔
