(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک ٹوائلٹ سے ’’گراس‘‘ نامی منشیات سے بھرا ایک بیگ ملا ہے، جس کے بعد ایوان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رکن پارلیمنٹ نورٹ کورن ایوان کےاجلاس کے دوران ٹوائلٹ گئے جہاں ٹشو پیپر پھینکنے کے لیے بنائی گئی جگہ پر ایک بیگ رکھا گیا تھا جس میں ماگوانا یا گراس قسم کی منشیات تھیں۔واقعے کے فوری بعد پارلیمنٹ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی عملے کو انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر تک پہنچائے جانے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ وہ حیران ہیں کہ فول پرف سیکیورٹی اور چیکنگ کے جدید ترین نظام کے باوجود ممنوعہ مواد پارلیمنٹ میں کیسے پہنچا ہے۔