مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ ستمبر میں ملاقات کریں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ریڈیو ’کال برما‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاھو کے درمیان ملاقات جنرل اسمبلی کے 25 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں ہوگی۔اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور صیہونی وزیراعظم میں ہونے والی ملاقات میں ایران پر امریکی پابندیوں، تہران کی جوہری سرگرمیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات پر بات چیت کی جائے گی۔