مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے پاس رکھے وزارت مواصلات کا قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چند روز میں وزیراعظم مواصلات کا قلم دان چھوڑ دیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف جاری کرپشن کیس’2000‘ کی جاری تحقیقات کے دوران وزیراعظم نیتن یاھو نے مواصلات کا قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت مواصلات کا قلم دان چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ کسے ملے گا اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تاہم موجودہ وزیر ثقافت میری ریگیو اور سابق وزیر زاحی ہنگبی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم نیتن یاھو وزارت مواصلات کا قلم دان تو چھوڑ رہے ہیں مگر یہ عہدہ چاہے ان کی اپنی پارٹی کے کسی دوسرے رکن کے پاس ہو یا کسی دوسری جماعت کو سونپا جائے نیتن یاھو وزارت مواصلات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔