مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے وزیر زراعت اور شدت پسند سیاست دان ‘اوری ارئیل’ نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ 40 سال سے مشرقی بیت المقدس میں آباد فلسطینی بدوؤں کو نکال باہر کرے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر زراعت مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی بدوؤں کے وجود سے انکاری ہیں۔اسرائیلی وزیر نے معالیہ ادومیم صیہونی کالونی میں مزید وسیع پیمانے پر صیہونیوں کے لیے مکانات کی تعمیرÂ اور ‘معالیہ ادومیم B’ کے قیام کی بھی تجویز دی جس میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20 ہزار دونم فلسطینی رقبہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر کی طرف سے مشرقی بیت المقدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی تجویز ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیلی سول انتظامیہ نے بیت المقدس کے نواحی علاقے خان الاحمر اور کفار ادومیم صیہونی کالونی کے قریب فلسطینی بدوؤں کو نکال باہرکی مہم شروع کر رکھی ہے۔