• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر داخلہ کے ترجمان کا لیپ ٹاپ چوری، پولیس میں کھلبلی

ہفتہ 21-10-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8960
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز نامعلوم افراد نے وسطی فلسطین میں ’موشاف نشالیم‘ کے مقام پر واقع اسرائیلی وزارت داخلہ کے ترجمان نعموم سیلا کے گھر میں گھس کر ان کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھاوا بولنے والے افراد وزیر داخلہ گیلاد اردان کے ترجمان کا لیپ ٹاپ لے اڑے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں پولیس اور وزارت داخلہ کے حوالے سے انتہائی حساس معلومات موجود تھیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرنے کے بعد اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ کارروائی خفیہ معلومات چوری کرنے میں سرگرم کسی گروپ کی جانب سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2016ء میں اسرائیلی فوج کے شعبہ ہیومن ریسورس کے سربراہ حجائی طوبولنسکی کے گھرایک لیپ ٹاپ اور دو گاڑیاں چوری کرلی گئی تھیں۔ ان میں ایک فوجی گاڑی تھی۔ جب کہ چھینے گئے لیپ ٹاپ میں فوج کی حساس معلومات موجود تھیں۔ واقعے کے بعد طوبولنسکی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

رواں سال کے آغاز میں اسرائیلی فوج کے شمالی بریگیڈ کے سربراہ جنرل افیف کوحافی نے کرنل کے عہدے کے ایک افسر کو اس کی فوجی گاڑی سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیر داخلہ کے ترجمان کا لیپ ٹاپ چوری، پولیس میں کھلبلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.