• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات پر اوباما کا ردعمل

بدھ 11-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5645
0
SHARES
3
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور بعض ریپبلکن اراکین کی جانب سے امریکی حکومت کے خلاف الزام تراشی، یہودی کالونیوں کی تعمیر کے مسئلے سے رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے منگل کو کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور بعض امریکی ریپبلکنز کی جانب سے امریکی حکومت پر خیانت کا الزام لگانے کا محرک صرف سیاسی ہے۔

اوباما نے ایک بار پھر اس امریکی موقف پر تاکید کی کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر، مشرق وسطی کے تنازعے کے حل میں رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مثالی اقدام عمل میں لاتے ہوئے تئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو اسرائیل کے ہاتھوں یہودی آبادکاری اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت اور تعمیرات کا عمل فوری طور پر روکنے کے لئے چار ملکوں ملائیشیا، ونزوئیلا، سینیگال اور نیوزی لینڈ کی مجوزہ قرارداد کے مسودے کی منظوری دی ہے۔ سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو اس عالمی ادارے کے پندرہ میں سے چودہ رکن ملکوں کی حمایت سے منظوری دی گئی جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس قرارداد کے مسودے کی بنیاد پر صیہونی حکومت سے مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین کے تمام مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس قرارداد میں تاکید کی گئی ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں صیہونی بستیوں کی تعمیر سے راہ حل کے وجود کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور اسرائیل کا یہ عمل، امن کی برقراری کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیر اعظم کے الزامات پر اوباما کا ردعمل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.