• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی میڈیا میں عیسائی پادری کی کردار کشی کی مذموم مہم!

پیر 14-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8258
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فلسطین کے ممتاز عیسائی مذہبی رہنما کو ان کے دورہ شام اور وہاں پر مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف اصولی موقف اختیار کرنے پر سخت تنقید اور غم وغصے کا  اظہار کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی میڈیا کی طرف سے بشپ عطا اللہ حنا کے خلاف زہراگلنے ارو ان کے خلاف غیر مسبوق اشتعال انگیز مہم جاری ہے۔

انہیں اس لیے تنقید کا سامنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں شام کے دورے کے دوران وہاں پر عیسائی عبادت گاہ کا دورہ کیا اور مختلف تقریبات سے خطاب میں مسجد اقصیٰ پراسرائیلی پابندیوں پر کھل کر بات کی۔

اسرائیلی سیاسی اور ابلاغی حلقوں کو یہ ٹھنڈے پیٹوں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے پادری عطا اللہ حنا کا یہ اصولی موقف برداشت نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ میڈیا میں ان کی کردار کشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بشپ عطا اللہ حنا اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور اسرائیلیوں کے قتل پر اکسانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ نے اپنے اداریے میں عیسائی پادری عطا اللہ حنا کے خلاف مقدمہ چلانے اور انہیں بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کردار کشی کی مذموم مہم پر اپنے رد عمل میں عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف نفرت پر مبنی گھٹیا مہم پہلی بار نہیں چلائی جا رہی ہے بلکہ وہ سال ہا سال سے اس طرح کی منفی اور شرانگیز مہم کا سامنا کررہے ہیں۔ صہیونی ابلاغی  اداروں کی طرف سے ان کی کردار  کشی اور نفر کو ہوا دینے کے الزامات پرمبنی مہم سے وہ اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ عطا اللہ حنا نے حال ہی میں شام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شام میں موجود گرجا گھروں کے دورے کیے اور مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ ان تقریبات میں انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے کس طرح بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کررکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی میڈیا میں عیسائی پادری کی کردار کشی کی مذموم مہم!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.