فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروہوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت سے مقابلے کا راستہ مزاحمت و استقامت ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ نئی پابندیوں سے امریکہ کا مقصد حزب اللہ اور حماس کی تحریکوں پر دباؤ ڈالنا ہے مگر اس کے ایسے اقدامات تمام ممالک اور گروپ کے مستحکم عزم اور ارادے کی مزید مضوبطی کا باعث بنیں گے۔
ناصر ابوشریف نے کہا کہ غزہ پٹی میں انسانی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہے اور محاصرے کی وجہ سے تمام ہسپتالوں کو ضروری طبی اشیاء کی کمی کا سامنا ہے۔
انہوں نے فلسطین اور القدس کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروپ کی جانب سے صہیونیوں کے خلاف مقابلہ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
