• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف

جمعہ 29-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9680
0
SHARES
3
VIEWS

کیلی فورنیا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی نے ایک رپورٹ جاری کرکے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوجی فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس استعمال کر رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے فلسطینی کیمپ العایدہ میں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی نے اپنی رپورٹ کاعنوان” اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں آنسوگیس کا بے تحاشا استمعال ” قراردیا ہے۔

رپورٹ میں غرب اردن کے فلسطینی کیمپ العایدہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی افسوسناک صورتحال کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ کیلی فورنیا یونیورسٹی میں انسانی حقو ق کے شعبے نے شائع کی ہے – اس رپورٹ میں وہ تصویریں بھی چھاپی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی فوجی العایدہ کیمپ کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں فلسطینی بچوں پر کس بےدردی کے ساتھ زہریلی گیس پھینک رہے ہیں۔ غرب اردن کے العایدہ کیمپ میں جو ایک مربع کلومیٹر رقبے سے بھی کم زمین پر قائم ہے چھے ہزار سے زائد فلسطینی رہتے ہیں۔

اسی لئے رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ کیمپ دنیا کا سب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیمپ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس کے استعمال کو بند کردے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی نے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت جاری کی ہے جب امریکی حکومت ہمیشہ صیہونی حکومت کی سب سے بڑی حامی رہی ہے اور وہ عالمی اداروں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم پر ہونے والی بحث اور قراردادوں کے پاس ہونے کے موقع پر اسرائیل کا ہی ساتھ دیتی ہے اور اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی قرارداد کو ویٹو کردیتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.